logo

سیرت کی دنیا

اسلامک ڈیسک کی جانب سے

اعلانیہ تبلیغ اسلام کا آغاز

اعلانیہ تبلیغ اسلام کا آغاز

اعلان نبوت کے چوتھے سال "سورۃ حجر'' کی یہ آیت نازل ہوئی۔

*فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ أَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ* .

(پ 14،سورة الحجر - آیت 94)

ترجمہ : تو علانیہ کہ دو جس بات کا تمہیں حکم ہے اور مشرکوں سے منہ پھیر لو۔ جس میں اللہ پاک نے حکم فرمایا کہ کھلم کھلا سب کو دین کی تبلیغ فرمائیے۔ اس کے بعد رسولِ کریمﷺ اعلانیہ طور پر دین اسلام کی تبلیغ فرمانے لگے اور شرک و بت پرستی کی کھلم کھلا برائی بیان فرمانے لگے۔ ایسے ماحول میں تمام قریش بلکہ پورا عرب آپﷺ کی مخالفت کرنے لگا۔۔

(شرح الزرقاني على المواهب، المقصد الاول، الاجهار بدعوته ، 462/1)

سیرت کا حصہ:
1/1
اعلانیہ تبلیغ اسلام کا آغاز | Seerah Timeline - Seerat Ki Dunya