logo

سیرت کی دنیا

اسلامک ڈیسک کی جانب سے

عام الحزن

شعب ابی طالب محاصرے کا اختتام اور ابو طالب کی وفات

اعلان نبوت کے دسویں سال جبکہ شعب ابی طالب کے محاصرے کو ختم ہوئے ابھی تھوڑا ہی وقت گزرا تھا اللہ کے آخری نبی ﷺ کے چچا ابو طالب کا انتقال ہو گیا۔ ابو طالب کی وفات سے آپ ﷺ کو بہت صدمہ ہوا۔

(شرح الزرقانی على المواهب المقصد الاول ، وفاة خديجة والبي طالب ، 2 / 38)

سیرت کا حصہ:
1/2
عام الحزن (غم کا سال)

ابو طالب کی وفات کو ایک ہفتہ بھی نہ گزرا تھا کہ آپ ﷺ کی زوجہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا بھی دنیا سے پردہ فرما گئیں۔ مکہ میں یہ دو ہستیاں ایسی تھیں جو آپ علیہ السلام کے بہت قریب تھیں۔ قدم قدم پر انہوں نے آپ ﷺ کی حمایت و مدد کی۔ جب آپ ﷺ نے کفر و شرک کے تاریک اندھیروں میں توحید کی شمع روشن کی تو کفار نے جو طوفانِ بد تمیزی برپا کیا یہ دونوں ہستیاں ہی اس مشکل وقت میں آپ ﷺ کا سہارا بنیں۔ ان کی وفات کے حادثے ایک ہی سال میں بڑی قلیل مدت میں واقع ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اس سے بہت رنج و غم ہوا، اس لیے آپ ﷺ نے اس سال کو غم کا سال یعنی ” عام الحزن“ قرار دیا۔

(شرح الزرقاني على المواهب، المقصد الاول، وفاة خديجة وابى طالب ، 2 /48 490)

سیرت کا حصہ:
2/2
عام الحزن | Seerah Timeline - Seerat Ki Dunya