اسلامک ڈیسک کی جانب سے
اسلام کے اغاز سے پہلے عرب میں جو لڑائیاں ان مہینوں میں پیش آتی تھیں جن میں لڑنا ناجائز تھا حروب فجار کہلاتی تھیں چوتھی یعنی آخری حرب فجار میں حضور اقدس ﷺ نے بھی شرکت فرمائی تھی اس جنگ میں کئی لڑائیاں ہوئیں ان میں سے ایک میں آپ ﷺ کے چچا آپ ﷺ کو بھی لے گئے اس وقت آپ ﷺ کی عمر مبارک 14 سال کی تھی مگر آپ ﷺ نے خود لڑائی نہیں کی بلکہ تیر اٹھا اٹھا کر اپنے چچاؤں کو دیتے رہے۔
(العود الفرید،الفجارالآخر ،ج6,ص103.106ملتقطا علمیہ)