logo

سیرت کی دنیا

اسلامک ڈیسک کی جانب سے

نبی پاکﷺکا یمن کا سفر

نبی پاکﷺ کا یمن کا سفر

جب آپ ﷺ کی عمر مبارک دس (10) سال کی تھی تو آپ ﷺ اپنے چچا زبیر کے ہمراہ یمن کی طرف سفر کے لئے نکلے، یہاں راستے میں ایک عجیب واقعہ ہوا کہ کسی وادی میں ایک اونٹ لوگوں کو گزرنے سے روک رہا تھا، جب اس اونٹ نے آپ ﷺ کو دیکھا تو بیٹھ گیا اور اپنا سینہ زمین پر رگڑنے لگا تو آپ ﷺ اپنے اونٹ سے اُتر کر اس پر سوار ہوئے اور جب وادی کے دوسری طرف پہنچ گئے تو اس اونٹ کو چھوڑ دیا۔ جب سفر سے لوٹے تو دیکھا کہ وادی پانی سے بھری ہوئی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: تم میرے پیچھے آجاؤ، آپ ﷺ اس وادی میں تشریف لے گئے اور سب قریش آپ ﷺ کے پیچھے پیچھے چلنے لگے ، اللہ پاک نے پانی خشک فرمادیا۔ جب لوگ مکہ واپس آئے تو سب کو یہ واقعہ بتایا، جسے سن کر انہوں نے کہا اس بچے کی شان نرالی ہے۔

(سبل الهدی والرشاد، الباب السابع فی سفر و ۔۔۔ الخ، 139/2)


۔

سیرت کا حصہ:
1/1
نبی پاکﷺکا یمن کا سفر | Seerah Timeline - Seerat Ki Dunya