اسلامک ڈیسک کی جانب سے
اللہ کے آخری نبی ﷺ کی عمر مبارک جب 6 سال ہو گئی تو آپ ﷺ کی والدہ ماجدہ آپ ﷺ کو ساتھ لے کر مدینہ شریف میں آپ ﷺ کے والد کے ننھیال سے ملانے گئیں، اس سفر میں بی بی ام ایمن اور حضرت عبدالمطلب رضی اللہ عنہمابھی ساتھ تھے۔ بی بی ام ایمن آپ ﷺ کے والد کی کنیز تھیں۔ واپسی پر ابواء کے مقام پر آپ ﷺ کی والدہ کا انتقال ہو گیا اور وہیں تدفین ہوئی۔
(انساب الاشراف،ج،ص103)
باپ کا سایہ پہلے اٹھ چکا تھا اور اب ماں کی آغوش شفقت و محبت بھی چھوٹ گئی۔ حضرت ام ایمن نے آپ ﷺ کے آنسو پونچھے ، آپ ﷺ کو تسلی دی.
(آخری نبی کی پیاری سیرت ص26)