logo

سیرت کی دنیا

اسلامک ڈیسک کی جانب سے

مصطفی کریم  ﷺ کی مھر نبوت کا ذکر

مصطفی کریم ﷺ کی مھر نبوت کا ذکر

نبی پاک ﷺ کے اوصاف

حدیث

عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ رَأَيْتُ الْخَاتَمَ بَيْنَ کَتِفَيْ رَسُوْلِ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ عَلَیہ وَ آلہِ وَسَلَّم غُدَّةً حَمْرَائَ مِثْلَ بَيْضَةِ الْحَمَامَةِ۔

شمائل ترمذی (حدیث 16)

ترجمہ

جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ کی مہر نبوت کو آپ ﷺ کے دونوں کندہوں کے درمیان دیکھا جو سرخ رسولی جیسی تھی۔ اور مقدار میں کبوتر کے انڈے جیسی تھی۔

حکایت

حضرت علباء بن احمر کہتے ہیں،کہ مجھ سے عمرو بن اخطب صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے یہ قصہ بیان کیا۔ ایک مرتبہ حضور اقدس ﷺ نے مجھ سے کمر ملنے کے لئے ارشاد فرمایا میں نے حضور ﷺ کی کمر ملنی شروع کی تو اتفاقاً میری انگلی مہر نبوت پر لگ گئی علباء کہتے ہیں کہ میں نے عمرو سے پوچھا کہ مہر نبوت کیا چیز تھی انہوں نے جواب دیا کہ چند بالوں کا مجموعہ تھا۔ (شمائل ترمذی حدیث 22) حضرت عبداللہ بن سرجس فرماتے ہیں کہ میں حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضور ﷺ کے پاس اس وقت مجمع تھا، میں نے اس طرح حضور ﷺ کے پس پشت چکر لگایا (راوی نے اس جگہ غالباً چکر لگا کر فعلی صورت بیان کی) حضور ﷺ میرا منشاء سمجھ گئے اور اپنی پشت مبارک سے چادر اتاردی۔ میں نے مہر نبوت کی جگہ کو آپ ﷺ کے دونوں شانوں کے درمیان مٹھی کے ہم شکل دیکھا، جس کے چاروں طرف تل تھے جو گویا مسوں کے برابر معلوم ہوتے تھے۔ (مراۃالمناجیح حدیث 5780) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی پشتِ اقدس کشادہ تھی اور آپ ﷺ کے دونوں کندھوں کے درمیان مہرِ نبوت تھی۔‘‘ (دلائل النبوہ ص 304)

مصطفی کریم ﷺ کی مھر نبوت کا ذکر | Shamail Tirmidhi - Seerat Ki Dunya