logo

سیرت کی دنیا

اسلامک ڈیسک کی جانب سے

پیارے نبی ﷺ کا  سُر مہ لگانا

پیارے نبی ﷺ کا سُر مہ لگانا

نبی پاک ﷺ کے شب و روز

حدیث

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّی اللّٰہ عَلَیہ وَ آلہِ وَسَلَّم يَکْتَحِلُ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ بِالإِثْمِدِ ثَلاثًا فِي کُلِّ عَيْنٍ وَقَالَ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ فِي حَدِيثِهِ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللّٰہ عَلَیہ وَ آلہِ وَسَلَّم کَانَتْ لَهُ مُکْحُلَةٌ يَکْتَحِلُ مِنْهَا عِنْدَ النَّوْمِ ثَلاثًا فِي کُلِّ عَيْنٍ۔

شمائی ترمزی (حدیث 48)

ترجمہ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم ﷺ ہر رات سونے سے قبل دونوں آنکھوں میں تین تین مرتبه اثمد سرمہ لگاتے تھے اور یزید بن ہارون نے اپنی حدیث میں فرمایا کہ نبی پاک ﷺ کے پاس ایک سرمہ دانی تھی جس میں سے سوتے وقت ہر آنکھ میں تین تین مرتبہ سرما لگایا کرتے تھے۔

حکایت

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ اثمد سرما لگایا کرو۔ کہ وہ نگاہ میں جلا دیتا ہے اور بال اگاتا ہے۔ انہوں نے گمان کیا کہ نبی کریم ﷺ کی سرمہ دانی تھی جس میں سے ہر رات سرمہ لگاتے تھے تین سلائیاں اس آنکھ میں اور تین دوسری میں۔ (مراۃالمناجیح حدیث 4472) *سرمہ لگانے کا طریقہ:* سرمہ استعمال کرنے کے 3منقول طریقوں کا خلاصہ پیشِ خدمت ہے: (1):کبھی دونوں آنکھوں میں 3، 3سلائیاں، (2):کبھی سیدھی آنکھ میں 3سلائیاں اور اُلٹی آنکھ میں 2، (3):تو کبھی دونوں آنکھوں میں 2،2،اور پھر آخر میں ایک سلائی کو سرمے والی کر کے اُسی کو باری باری دونوں آنکھوں میں لگائیےاس طرح کرنے سے ان شاءاللہ الکریْم! تینوں پر عمل ہوتا رہے گا۔ اے عاشقانِ رسول !تکریم کے جتنے بھی کام ہوتے سب ہمارے پیارے آقا ﷺ سیدھی جانب سے شروع کیا کرتے، لہٰذا پہلے سیدھی آنکھ میں سرمہ لگائیے پھر اُلٹی میں۔ (شعب الایمان ،219) روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں رسول الله ﷺ نے فرمایا سفیدکپڑے پہنو کیونکہ یہ تمہارے تمام کپڑوں سے بہتر ہیں اور اسی میں اپنے مُردوں کو کفن دو اور بہتر سرمہ اثمد ہے کہ وہ بال اگاتا ہے نگاہ تیزکرتا ہے۔ (مراۃ المناجیح حدیث 1638) *"عجب نہیں کہ لکھا لوح کا نظر آئے! " "جو نقشِ پا کا لگاؤں غبار آنکھوں میں"*

پیارے نبی ﷺ کا سُر مہ لگانا | Shamail Tirmidhi - Seerat Ki Dunya