اسلامک ڈیسک کی جانب سے


عَنِ السَّائِب بْنِ يَزِيدَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہ وَ آلہِ وَسَلَّم کَانَ عَلَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ دِرْعَانِ قَدْ ظَاهَرَ بَيْنَهُمَا۔
شمائل ترمذی (حدیث 104)سائب بن یزید رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ کے بدن مبارک پر جنگ احد میں دو زرہیں تھیں جن کو اوپر نیچے پہن رکھا تھا۔
حضرت زبیر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ کے بدن مبارک پر احد کی لڑائی میں دو زرہ تھیں حضور اقدس ﷺ نے ایک چٹان کے اوپر چڑھنے کا ارادہ فرمایا مگر (وہ اونچی اور دو زرہوں کا وزن) نیز غزوہ احد میں وہ تکلیفیں جو حضور اقدس ﷺ کو پہنچی تھیں کہ جن کی وجہ سے چہرہ مبارک خون آلود ہوگیا تھا۔ غرض اس وجہ سے حضور اقدس ﷺ اس چٹان پر نہ چڑھ سکے اس لئے حضرت طلحہ کو نیچے بٹھا کر ان کے ذریعے سے اس چٹان پر چڑھے حضرت زبیر کہتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ طلحہ نے (جنت کو یا میری شفاعت کو) واجب کرلیا۔ (شمائل ترمذی حدیث 103) نبی اکرم ﷺ نے اپنی حیات مبارک میں متعدد زرہیں استعمال فرمائیں جن میں سے چند کے نام یہ ہیں۔ *ذَاتُ الْفُضُولِ*۔ *ذَاتُ الْوَشَاح *۔ *ذَاتُ الْحَوَاشِي*۔ *فِضَّه*۔ *سَعْدِيَّهِ يا سَعْدِيَّهِ* ۔ *الْبَتْرَاءُ ، الْخَرْنَقُ *۔