logo

سیرت کی دنیا

اسلامک ڈیسک کی جانب سے

رسول اقدس ﷺ کا سینہ مبارک

رسول اقدس ﷺ کا سینہ مبارک

نبی پاک ﷺ کی جسمانی صفات

حدیث

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم رَجُلا مَرْبُوعًا بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمَنْکِبَيْنِ عَظِيمَ الْجُمَّةِ إِلَی شَحْمَةِ أُذُنَيْهِ الْيُسْرَی۔

(شمائل ترمذی حدیث 03)

ترجمہ

حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ مین نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے سنا کہ حضور اقدسﷺ درمیانہ قد والے تھے۔ آپ ﷺ کے دونوں کندہوں کے درمیان فاصلہ تھا۔ یعنی آپ ﷺ کا سینہ مبارک کشادہ اور چوڑا تھا ۔

حکایت

حجة الاسلام حضرت امام ابو حامد محمد بن محمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ہم سب کے پیارے نبی ﷺکا مبارک سینہ گشادہ (یعنی چوڑا) تھا۔ بعض حصے کا گوشت بعض پر چڑھا ہوا نہیں تھا بلکہ شیشے کی مانند برابر اور چاند کی طرح سفید تھا۔ آپ ﷺ کے مبارک سینہ کے اوپر والے حصے سے ناف شریف تک باریک دھار کی طرح بالوں کا ایک خط ملا ہوا تھا یعنی بالوں کی لکیر سی بنی ہوئی تھی اور اس کے علاوہ آپ ﷺ کے پاکیزہ سینے اور پیٹ مبارک پر کوئی بال نہیں تھا۔ (احیاء العلوم 470) علامہ اسماعیل نبہانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: روایت میں ہے، آپ ﷺ کا مبارک پیٹ اور سینہ مبارک برابر تھے۔ نہ تو پیٹ شریف سینہ پاک سے اور نہ سینہ پاک پیٹ شریف سے بلند تھا۔ حضرت بی بی اُم ہانی رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے مبارک پیٹ کو دیکھا گویا کاغذ ہیں ایک دوسرے پر رکھے ہوئے اور تہہ کیے ہوئے۔ (جواہر البحار 263) * "کل جہاں ملک اور جو کی روٹی غذا" "اس شکم کی قناعت پہ لاکھوں سلام"*

رسول اقدس ﷺ کا سینہ مبارک | Shamail Tirmidhi - Seerat Ki Dunya